کولکتہ ۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کی بی جے پی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ حکومت اپنے تکبر اور غرور کی ماضی میں کوئی مثال نہیں رکھتی اور آئندہ عام انتخابات میں اپنی 2014 ء کی انتخابی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے گی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے ’’عسکریت پسند ہندوتوا ‘‘ کا آغاز کیا ہے ۔ بنگالی خبررساں چیانل پر ہجومی تشدد کے واقعات کا نشریہ اس کا ثبوت ہے ۔