متھرا۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش بی جے پی کے صدر کیشو موریہ نے اعتماد کا اظہار کیا کہ 2017 اسمبلی انتخابات کے بعد ان کی پارٹی کو اقتدار حاصل ہوگا ۔ بی جے پی انتخابات کے دوران سماجی وادی پارٹی حکومت کی بدعنوانیوں سے عوام کو واقف کروائے گی ۔اس کے علاوہ سابق بی ایس پی حکومتوں کی خرابیوں سے بھی آگاہ کیا جائیگا ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی یہ عہد کرتی ہے کہ سماج وادی پارٹی حکومت کی تمام دندھالیوں کی تحقیقات کرائے گی ۔