لکھنؤ : ۔ بہو جن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) کی سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے مہارشٹرا ا ور ٹامل ناڈو میں بی جے پی کے اتحاد پر طنز کیا ہے ۔ مایاوتی نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات میں ہار کے ڈر سے بی جے پی اتحاد قائم کرنے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی او ر بی ایس پی اتحاد سے نی جے پی خوفزدہ ہے ۔او راتحاد کیلئے وہ دردر کی ٹھوکریں کھارہی ہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر یہ باتیں کہی ۔
انہو ں نے مزید کہا کہ بی جے پی اب انتخابات کے وقت چاہے لاکھ ہاتھ پیر مار لے ان کی غریب عوام ، مزد ور ، کسان او ررعوام مخالف پالیسیوں او ران کے غرور والے رویہ سے لگاتار پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ۱۳۰؍ کروڑ عوام اب انہیں کسی بھی قیمت پر معاف نہیں کرے گی۔ عوام ان کا گھمنڈ ضرور توڑے گی او ران کے دوبارہ حکومت بنانے کا خواب صرف خواب بن کر ہی رہ جائے گا ۔
واضح رہے کہ بی جے پی نے حال ہی میں مہاراشٹرا میں شیو سینا او رٹامل ناڈو میں اے آئی ایم ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔