بی جے پی کے سابق صدر بنگارو لکشمن کا انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( پی ٹی آئی ) : بی جے پی کے پہلے دلت صدر مسٹر بنگارو لکشمن کا آج قلب پر حملہ کے باعث ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ وہ ایک لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے ٹی وی کیمرہ پر پکڑے جانے کے بعد سیاسی اچھوت بن گئے تھے ۔ انہوں نے اٹل بہاری واجپائی حکومت میں مملکتی وزیر منصوبہ بندی اور پروگرام عمل آوری اور مملکتی وزیر ریلوے خدمات انجام دیں لیکن ان کا سیاسی کیرئیر اس وقت مختصر ہوگیا جب بحیثیت صدر بی جے پی ایک لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے ٹی وی کیمرہ میں قید کرلیے گئے ہیں اور اس کیس میں انہیں سزائے قید بھی ہوئی تھی لیکن وہ ضمانت پر باہر آئے تھے ۔ ان کی موت کی اطلاع پر بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ اور دیگر لیڈروں نے تعزیت کا اظہار کیا ۔۔