کولکاتا : آندھراپردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈونے آج مغربی بنگال کی وزیراعلی سے ریاستی سکریٹیرٹ میں ملاقات کی ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر مقابلہ کریں او رملک کے مفادات اور جمہوریت کو بچانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں ۔
واضح رہے کہ آندھیرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو ممتابنرجی ملاقات کرنے کیلئے مغربی بنگال پہنچے ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ آج سارا ملک بی جے پی ناراض ہے ۔اور بی جے پی ملک کے آئین کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم تشدد کا ماحول ہے جسکی وجہ سے جمہوری اقدار کمزور ہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک کے پانچ ریاستوں میں عام انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں ۔ ایسے میں اپوزیشن جماعتوں کیساتھ میٹنگ کی گنجائش نہیں ۔تاہم ممتا نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ ہیں اور بی جے پی کی منفی مہم کو ہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ چندرا بابو نائیڈو کانگریس کے ساتھ ملکر بی جے پی کے خلاف موثر اتحاد کی تشکیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
گذشتہ ہفتوں میں وہ کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت کئی علاقائی وزراء سے ملاقات کرچکے ہیں ۔تین دن قبل ممتا بنرجی نے آندھراپردیش میں سی بی آئی کو جانچ کی عمومی اجازت منسوخ کرنے کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے بنگال میں بھی نافذ کردیاتھا ۔ دونوں وزراء اعلی نے بی جے پی پر سی بی آئی کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔