حیدرآباد 29 مئی (این ایس ایس) صدر تلنگانہ بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن نے آج کہاکہ اُن کی پارٹی ریاستی حکومت کی ناکامی کو اُجاگر کرنے کے لئے بس یاترا نکالے گی جسے ’پریورتن یاترا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اُنھوں نے یہاں پارٹی آفس میں میڈیا والوں سے بات چیت میں بتایا کہ اِس یاترا کا مقصد عوام میں ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا ہے۔ پارٹی تلنگانہ اسٹیٹ میں آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی حکمت عملی بھی ترتیب دے رہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ پارٹی نے پنچایت انتخابات کے ساتھ ساتھ 2019 ء کے الیکشن میں بھی کامیابی کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ بس یاترا ریاست میں مرحلہ وار انداز میں منعقد کی جائے گی۔