بی جے پی کی جانب سے نئے زونل نظام کا خیر مقدم

حیدرآباد 31 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ بی جے پی نے آج نئے زونل نظام کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے ۔ پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے ایک بیان میں اس منظوری پر وزیر اعظم مودی ‘ پارٹی صدر امیت شاہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا کہ تلنگانہ کے عوام مرکز کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرینگے ۔