بی جے پی کو غیر کانگریسی طاقتوں سے اتحاد کی امید : جاوڈیکر

وجئے واڑہ 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم اور بی جے پی کے درمیان بات چیت کی اطلاعات کے درمیان بی جے پی ترجمان پرکاش جاوڈیکر نے آج اس امید کا اظہار کیا کہ کانگریس کی مخالف جماعتیں بہت جلد اتحادکرلیں گی ۔ تلگودیشم کے ساتھ نشستوں کی تقسیم پر بات چیت کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی مفاہمت کیلئے وقت نکلتا جا رہا ہے ۔ جلد اتحاد ہوجائے تو مشترکہ مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کانگریس کے مخالف ہیں ان کا خیر مقدم ہے لیکن یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ یکا و تنہا لڑنے کی بجائے مشترکہ مقابلہ کرنا چاہئے اور اس کیلئے وقت نکلتا جا رہا ہے ۔ کوئی بھی اتحاد ہو جلد ہوجانا چاہئے ۔