بی جے پی لیڈر این جناردھن ریڈی کی بھوک ہڑتال کا آغاز

حیدرآباد 4 اکٹوبر ( این ایس ایس ) بی جے پی لیڈر این جناردھن ریڈی نے آج اندرا پارک پر اپنی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ۔ یہ بھوک ہڑتال کسانوں کے مسائل کو حل کرنے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ کسانوں کی خود کشی  کے واقعات کو روکنے فوری اقدام کرے۔