بی جے پی قائد کے بیٹے کے لڑکیوں کے تعاقب پر وزیراعظم اور صدر بی جے پی کی خاموشی : سی پی آئی ایم

نئی دہلی ۔ 6اگست ( ساست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کی مبینہ طور پر بی جے پی کے صدر برائے ہریانہ کے فرزند کی جانب سے ایک لڑکی کا پیچھا کرنے پر خاموشی کو حیرت انگیز قرار دیا ۔ یچوری نے ہریانہ بی جے پی کے صدر سبھاش برالا کے فرزند وکاس کی کل مبینہ طور پر لڑکی کا پیچھا کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور پر اسے ضمانت پر رہا کرنے کے احکام دے دیئے گئے ہیں ۔ وکاس اور اس کے دوست اشیش کمار کو گرفتار کر کے بعدازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔