بی جے پی قائد جی وی ایل نرسمہا راؤ ’’ سرکس کا جوکر‘‘

تلگودیشم قائد و ایم ایل سی اے پی پی وینکنا کا ریمارک
حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سینئیر قائد تلگودیشم پارٹی و رکن قانون ساز کونسل آندھراپردیش مسٹر بی وینکنا نے بی جے پی قائد و رکن پارلیمان مسٹر جی وی ایل نرسمہا راؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور مسٹر جی وی ایل نرسمہا راؤ کو سرکس کے جوکر سے تعبیر کیا اور کہا کہ بی جے پی قائد جنہیں آندھراپردیش کی سیاست سے ہی واقفیت نہیں رکھتے ہیں ۔ ریاستی حکومت کے تعلق سے من مانی الزامات عائد کرنے کو اپنا روز مرہ کا طریقہ کار بنالیا ہے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کے لکشمی نارائنا صدر ریاستی بی جے پی آندھراپردیش اور مسٹر جی وی ایل نرسمہا راؤ رکن پارلیمان بی جے پی کو ہدف ملامت بنایا اور کہا کہ مسٹر کے لکشمی نارائنا نے محض اپنی غیر قانونی دولت و املاک کا تحفظ کرلینے کیلئے بی جے پی میں شمولیت اختیارکی ۔ مسٹر وینکنا نے بتایا کہ سال 2019 میں مسٹر کے لکشمی نارائنا جیل جانے سے بچ گئے تھے ۔ انہوں نے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو پپوکرنے والے قائد اور تلنگانہ جنا سینا پارٹی صدر مسٹر پون کلیان کو اسٹیج پر صرف جذباتی انداز میں خطاب کرنے والے قائد قرار دیا ۔