حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن نے عاجلانہ انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کے تیار رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے آج چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کیاکہ پہلے انحراف کرنے والوں کے استعفے طلب کریں اور پھر فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ ڈاکٹر لکشمن 15 روزہ جن چیتنیہ یاترا پر ہیں۔ اُنھوں نے آج اِس یاترا کے چوتھے روز ضلع رنگاریڈی میں مختلف جگہوں پر خطاب کیا۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ اُن کی پارٹی کو عوام سے زبردست تائید حاصل ہورہی ہے۔