بی جے پی سے نمٹنے سیکولر جماعتوں کو متحد کرنے کا فیصلہ

وجئے واڑہ ۔9فبروری ( پی ٹی آئی) سی پی آئی ایم نے بی جے پی سے مقابلہ کیلئے تمام سیکولر جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی پولیٹ بیورو رکن بی راگھولو نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی سے اسی مرحلے پر نہیں نمٹا گیا تو پھر ایمرجنسی دور کے حالات دوبارہ ابھر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی دور میں اپوزیشن جماعتوں کی آواز کو دبادیا گیا تھا اور ان کے قائدین کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں منعقدہ 24ویں ریاستی کانفرنس میں سی پی آئی ایم آندھراپردیش یونٹ نے پانچ قراردادیں منظور کی ۔ ایک قرارداد میں مرکز اور آندھراپردیش حکومت کی مخالف لیبر پالیسیوں کی مذمت کی گئی ۔