بی جے پی سے مفاہمت پر فیصلہ کا نتیش کمار کو اختیار

جے ڈی (یو) کے صدر ہی موقف کے تعین کے مجاز‘ عاملہ کا اجلاس
نئی دہلی ۔ 8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی حلیف جے ڈی (یو) نے اپنے صدر اور بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کو آنے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے بشمول مختلف سیاسی مسائل پر اپنے ( جماعت کے ) موقف کو قطعیت دینے کا مجاز گردانا ہے ۔ جے ڈی (یو) کی قومی عاملہ کے یہاں منعقدہ اجلاس میں بشمول نتیش کمار متعدد سرکردہ قائدین نے شرکت کی اور بیک وقت انتخابات کی تائید کی ۔ یہ ایک ایسی تجویز ہے جس کی مودی حکومت نے پُرزور تائیدکی ہے ۔ تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی نے مختلف مسائل پر دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ اتفاقی رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ عاملہ کا اجلاس نے البتہ افغانستان ‘ بنگلہ دیش یا پاکستان سے متعلق آنے والے ہندوؤں ‘ بدھسٹوں ‘ جینوں ‘ پارسیوں اور عیسائیںو کو یہاں چھ سال تک قیام کے بعد ہندوستانی شہریت کا اہل قرار دینے کے مسئلہ پر شہریت بل پر اپنی مخالفت کا اعادہ کیا ۔ عاملہ نے کہا کہ ’’ شہریت کے لئے مذہب کوئی بنیاد نہیں ہوسکتا ‘‘ ۔ جے ڈی (یو) قائدین نے 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں نشستوں کی تقسیم پر اپنی حلیف بی جے پی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کی اطلاعات کو مسترد کردیا اور کہا کہ حکمراں اتحاد متحدہ طور پر انتخابی مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گا ۔ جے ڈی ( یو) کے جنرل سکریٹری سنجے کمار جھا نے ہا کہ’’ یہ فیصلہ متعاقب کیا جائے گا کہ کونسی جماعت کتنی نشستوں پر مقابلہ کرے گی ۔