بی جے پی سے اڈوانی کا پتہ صاف امت شاہ لڑئینگے گاندھی نگر سے الیکشن

بی جے پی نے بھی لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنی کمر کس لی ہے اور جمعرات کے دن 184امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ،پارٹی کی اس فہرست میں لال کرشن اڈوانی کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے ، اور انکے حلقہ گاندھی نگر سے بی جے پی کے صدر امت شاہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔بی جے پی کے قد آور لیڈر لال کرشن اڈوانی 1998 سے مسلسل پانچ بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔ اڈوانی ملک کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ بھی رہے ہیں ۔اور 6 مرتبہ لو ک سبھا انتخابات بھی جیت چکے ہیں ۔80کی دہائی میں بی جے پی کا اتحاد ہوا تھا ،بی جے پی کے اٹھنے کے بعد 1984میں بی جے پی نے صرف 3نشستوں پر جیت حاصل کی تھی اس میں سے 2کا کریڈت لال کرشن اڈوانی کو ہی جاتا ہے ۔
بہر حال ان کی سیٹ کاٹ دی گئی مگر لوگ کئی طرح کے سوالات کر رہے ہیں ، کہ کیا انکو کہیں اور سے ٹکٹ دیا جائے گا یا انکا پتہ مکمل ہی صاف کردیا گیا ،یہ تو انے والا وقت ہی بتائے گا ، اور اسکا بی جے پی کو کیا صلہ ملے گا اسکا بھی کوئے اندازہ لگانا مشکل ہے ۔ مگر یہ تو بات واضح ہو چکی ہے کہ اڈوانی کو لے کر بی جے پی کی نیت صاف نہیں ہے ۔ اب انکی جگہ سے امیت شاہ لڑئینگے ، واضح رہے کہ امیت شاہ پہیلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔
(سیاست نیوز)