بی جے پی سرکار عوامی مقبولیت کھو چکی ہیں ، بی جے پی جملہ باز حکومت ، بی جے پی سے صرف امبانی کو فائدہ : جنتا دل سیکولر قومی جنرل سکریٹری کنور دانش علی 

نگینہ : جنتا دل سیکولر کے قومی جنرل سکریٹری اور قومی ترجمان کنور دانش علی نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والی پارلیمانی انتخابات میں مرکزی کی مودی سرکاراندھے منہ گرجائے گی اور سیکولر جماعتوں کے متحدہ محاذ کی سرکار دہلی میں قائم ہوگی ۔ وہ میونسپل بورڈ نگینہ کے چیر مین شیخ خلیل الرحمان کی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملک ڈاکٹر امبیڈکر کے ذریعہ ترتیب دئے گئے آئین سے روشنی حاصل کرتا ہے ۔ اور ہمارا آئین اپنی عوام کو پارلیمانی ممبران کے حوالے سے اپنا وزیر اعظم منتخب کرنے کا حق دیتا ہے ۔اس لئے یہ کہنا کہ متحدہ محاذ کا مخصوص چہرہ کون ہوگا غیر ضروری سوال ہے ۔کنور دانش علی نے کہا کہ مرکز و ریاست کی بی جے پی سرکاریں عوام کے درمیان اپنی مقبولیت گنوا چکی ہیں او رحالیہ پانچ ریاستوں میں بی جے پی کا اقتدار سے محروم ہوجانا اس کی تازہ مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئین اور جمہوریت کی جڑیں بہت گہری ہیں او رہندوستانی عوام خود میں زبردست سیاسی دور اندیشی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اقتدار کی کرسی پر کسی بیٹھانا بھی آتا ہے اور کسی کو اس سے محروم کروانا بھی آتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں محض جملہ بازی کی ہے ۔ کسانوں نے خودکشیاں کیں ، خواتین کا عدم تحفظ اور نوجوانوں کا بیروزگار ہونا ۔ انہوں نے بتایا کہ محض چندہ ماہ قبل کرناٹک میں بنی حکومت نے کسانوں کے ۴۴؍ ہزار کروڑ قرضہ جات معاف کئے اور بی جے پی سرکاری صرف امبانی خاندان کو ہی فائدہ پہنچا رہی ہے ۔