بی جے پی رام مندر کے نام پر ملک کو کررہی ہے گمراہ : شرد یادو

بارہ بنکی ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی یو کے سابق صدر شردیادو نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر کے سہارے وہ ملک کو گمراہ کررہی ہے۔ شرد یادو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔ گذشتہ چار برسوں میں کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ صرف جھوٹ کی کھیتی کرتے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سال 2019ء کے لوک سبھا الیکشن میں مہاگٹھ بندھن کی جیت ہوگی۔ مہاگٹھ بندھن کا چہرہ کیسا ہوگا، اس پر فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن ہمارا مقصد بی جے پی کو شکست دیکر آئین کو بچانا ہے۔ رام مندر کے سوال پر یادو نے کہا کہ میرے لئے رام مندر میں کوئی یقین نہیں ہے اور وہ صرف زندہ انسان کی پرستش کرتے ہیں۔