نئی دہلی، 19ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر ظالم ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کارکنان پر ظلم ڈھاکر اس نے آمریت کی ایک اور مثال پیش کی ہے ۔مسٹر گاندھی نے چہارشنبہ کو ٹویٹ کرکے کہا’’نریندر مودی کی حکومت میں آمریت ایک پیشہ بن گیا ہے۔ بلاسپور میں رمن سنگھ کی حکومت کی طرف سے کانگریس کارکنان کے بنیادی حقوق پر بزدلی سے کئے گئے حملوں کو وہاں کے عوام سیاسی ظلم کی حیثیت سے یاد رکھیں گے ‘‘۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں پولیس اہلکار کانگریس کارکنوں پر لاٹھی برساتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔