بی جے پی بھارتیہ جھوٹی پارٹی : کے ٹی آر

’زعفرانی حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ، وزیراعظم نے سب کے ہاتھ جھاڑو تھمادیا‘
حیدرآباد۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بلدی نظم و نسق تلنگانہ کے ٹی راما راؤ نے ٹی آر ایس پر قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کے ریمارک پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سخت الفاظ میں ہدف ملامت بتایا اور بی جے پی کو ’’بھارتیہ جھوٹی پارٹی‘‘ سے تعبیر کیا اور الزام عائد کیا کہ اس بی جے پی نے ہی دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا اور دیئے گئے دھوکوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی بی جے پی حکومت نے بیارم اسٹیل فیاکٹری کا قیام عمل میں لانے کا وعدہ کیا اور آئی ٹی آئی آر کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔ ہائیکورٹ کی تقسیم عمل میں لانے کا وعدہ کرکے اس وعدے کو بھی پورا نہیں کیا گیا۔ اس طرح کی طویل فہرست بی جے پی کی جانب سے دیئے گئے دھوکوں کے واقعات کی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں قبل از وقت انتخابات کے تعلق سے امیت شاہ کے کئے ہوئے ریمارکس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آندھرا پردیش کے عوام اور دوسری طرف صرف اور صرف بھارتیہ جھوٹی پارٹی (بی جے پی) میں ہے اور ایسی پارٹی کو ریاست تلنگانہ میں عوام سے ووٹ مانگنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ کے ٹی آر نے قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کو مشورہ دیا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کے موجودہ 5 ارکان کو ناکامی سے بچالیں تو کافی ہوجائے گا اور ہر روز ایک نیا خواب دیکھنا امیت شاہ کیلئے مناسب نہیں رہے گا، کیونکہ بلدی انتخابات میں ایک کارپوریٹر کو کامیاب بنا لینے کے موقف میں نہ رہنے والے تلنگانہ بی جے پی قائدین صرف باتوں تک ہی محدود ہیں اور صرف باتیں کرکے خوش کرنے والے قائدین سے چوکس رہنے کا امیت شاہ کو مشورہ دیا اور امیت شاہ کو یاد دلایا کہ آیا 2002ء میں نریندر مودی گجرات میں قبل از وقت انتخابات نہیں کروائے؟ سال 2004ء میں اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی قبل از وقت انتخابات کیلئے پہل نہیں کی؟ آیا یہ تمام حقیقت نہیں ہے؟ اور دریافت کیا کہ کیا ان حقائق کو امیت شاہ بھول گئے۔ وزیر موصوف نے دریافت کیا کہ آیا بی جے پی کوئی پہل کرتی ہے تو وہ بہتر بات ہوتی ہے اور ریاست میں اب ٹی آر ایس قبل از وقت انتخابات کیلئے کوئی پہل کرتی ہے تو امیت شاہ کی نظر میں غلط بات ہوتی ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت میں ملک کے عوام کیلئے اچھے دن نہیں آئے لیکن مرنے کے دن ضرور آئے ہیں۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ کالا دھن کا پتہ چلا کر غریب عوام کو رقومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، دریافت کیا کہ آیا ملک میں کتنے لوگوں کو کالا دھن کا سراغ لگاکر اُڑاتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ہاتھ میں جھاڑو تھماکر سوچھ بھارت کہنے کے سواء وزیراعظم مودی کی زیرقیادت مرکزی بی جے پی حکومت اور کچھ نہیں کیا۔