بی جے پی، بھارتیہ جھوٹ پارٹی : کویتا

حیدرآباد۔/3 اپریل، ( این ایس ایس ) نظام آباد کی ٹی آر ایس رکن لوک سبھا کے کویتا نے دوسری میعاد کے لئے اپنی انتخابی مہم چلاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی قائدین جھوٹے پروپگنڈہ کے ذریعہ ریاستی ٹی آر ایس حکومت کی ساکھ کو متاثر کررہے ہیں۔ چنانچہ اس زعفرانی جماعت کو بھارتیہ جنتا پارٹی نہیں بلکہ بھارتیہ جھوٹ پارٹی کہا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ رواں انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کو مسترد کردینے عوام سے اپیل کی اور کہا کہ جب تک ان دونوں جماعتوں کو مسترد نہیں کیا جاتا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ کویتا نے کہا کہ چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ مختلف علاقائی جماعتوں پر مبنی فیڈرل فرنٹ کی قیادت کررہے ہیں ۔ لوک سبھا کے عام انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی قومی جماعتوں کو شکست ہوگی۔ انہوں نے عوام سے ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے اس پارٹی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔