بی ایس این ایل کا مفت سم کارڈ میگا میلہ

حیدرآباد 8 جولائی (سیاست نیوز) بی ایس این ایل کے زیراہتمام 9 تا 13 جولائی کے درمیان حیدرآباد اور رنگاریڈی کے اہم مارکٹوں کے قریب میگا میلہ منعقد ہوگا جس میں مفت سم کارڈ کی پیشکش کی جارہی ہے۔ پرنسپال جنرل منیجر حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ نے صارفین اور عوام سے خواہش کی کہ وہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے موبائیل کنکشن حاصل کریں۔ سم کارڈ حاصل کرنے کے لئے درخواست گذار کو شناختی کارڈ، رہائشی پتہ کا ثبوت اور پاسپورٹ سائز فوٹو پیش کرنا ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ دوران میلہ براڈ بینڈ کنکشن کی بھی بکنگ کی جائے گی۔ اس کے لئے صارفین اپنے قریبی سی ایس سی مرکز سے رجوع کرکے آدھار کارڈ کی زیراکس کے ساتھ پاسپورٹ سائز فوٹو پیش کرکے نیا کنکشن حاصل کریں جبکہ بی ایس این ایل کے صارفین سے بھی خواہش کی گئی ہے کہ وہ 14546 پر ڈائیل کرکے اپنے آئی وی آر ایس کی تصدیق کرلیں۔