بی ایس این ایل کا اَن لمیٹیڈ نائٹ کال آفر

لینڈ لائن کنکشن کی مانگ میں یکایک اضافہ، اعلیٰ عہدہ دار کا بیان
کولکاتا ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ کی طرف سے یکم مئی سے رات کے اوقات میں ملک گیر سطح کی غیرمحدود ٹیلی فون کالس کی سہولت نے اس کے روایتی وائر والے ٹیلی فونس سے دلچسپی بڑھا دی ہے۔ بی ایس این ایل جی ایم (کلکتہ ٹیلی فونس) برائے فکسڈ لائنس کے سی گھوش نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں ہم نے اپریل 2015ء کے مقابل نئے کنکشن کیلئے رجسٹریشن میں 30 فیصد اضافہ نوٹ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ری کنکشن کیلئے مانگ بھی اس مدت کے دوران 20-25 فیصد بڑھی ہے۔ ری کنکشن لائنس ایسے موجودہ فکسڈ کنکشنس ہوتے ہیں جن پر بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے فون کال کی وصولی یا فون کال کرنا محکمہ کی طرف سے روک دیا جاتا ہے۔ گھوش نے کہا کہ موجودہ طور پر CalTel کے 7.5 فکسڈ لائنس ناکارہ پڑے ہیں جو لگ بھگ 14 لاکھ کنکشنس سے گھٹ گئے ہیں جو 2003-04ء کے دوران اس اکسچینج کے اچھے دور کے اعداد و شمار رہے ہیں۔