متھرا۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس این ایل کے ملازمین اپنی ہڑتال میں شدت پیدا کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ مختلف فوائد اور بینک میں انٹرنیٹ خدمات ان کے مطالبات میں شامل ہیں۔ ملازمین کی تنظیموں نے انتباہ دیا کہ ان کے احتجاج میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ ان کی تین روزہ ہڑتال کا 18 فروری سے آغاز ہوا ہے۔