روزانہ 9 بجے رات سے 7 بجے صبح اور اتوار کو دن رات فری کال سہولت
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : بھارت سنچار نگم لمٹیڈ بی ایس این ایل اپنی لینڈ لائن سرویس کو برقرار رکھنے اور اس کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے ۔ اس نے گذشتہ سال بی ایس این ایل کے تمام لینڈ لائن فونس سے ملک میں کسی بھی فون پر رات 9 بجے سے صبح 7 بجے تک فری کالنگ کی سہولت دی ہے اور اب اس سہولت کو اتوار کو دن کے اوقات میں وسعت دی ہے ۔ اس طرح بی ایس این ایل لینڈ لائن فون رکھنے والے صارفین ہفتہ کی رات 9 بجے سے پیر کی صبح 7 بجے تک ملک میں کہیں بھی مفت کال کرسکتے ہیں ۔ اس دوران کوئی چارجس نہیں ہوں گے ۔ بی ایس این ایل کے ذرائع نے کہا کہ رات کے اوقات میں فری کالنگ سہولت دئیے جانے سے بی ایس این ایل کی لینڈ لائن سرویس میں نئی جان پڑی ہے اور نہ صرف لینڈ لائن سرویس کو صارفین نے برقرار رکھا ہے بلکہ نئے لینڈ لائن کنکشن حاصل کئے جارہے ہیں ۔ چنانچہ فری نائٹ کالنگ سرویس رواج دینے سے لینڈ لائن کنکشن میں اضافہ ہوا ہے حیدرآباد میں گذشتہ دنوں تقریبا ڈھائی ہزار بی ایس این ایل لینڈ لائن کنکشن حاصل کئے گئے اور جن افراد نے لینڈ لائن کنکشن منقطع کردیا تھا وہ اسے بحال کرارہے ہیں ۔۔