نئی دہلی 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی سرحدات کی حفاطت کرنے والی بی ایس ایف اور سشستر سیما بل کیلئے آج نئے سربراہان کا تقرر عمل میں آیا ۔ 1984 بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار رجنی کانت مشترا بی ایس ایف کے نئے ڈائرکٹر جنرل ہونگے جبکہ اسی بیاچ کے ایس ایس دیسوال کو ڈی جی ایس ایس بی مقرر کیا گیا ہے ۔