مالدہ(مغربی بنگال)۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف جوان نے مبینہ طور پر فوجی کیمپ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک ساتھی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف مالدہ سیکٹر راج سنگھ راتھوڑ نے کہا کہ 20 بٹالین سے تعلق رکھنے والے بی ایس ایف جوان نے یہ فائرنگ کردی جس میں ایک جوان کی برسرموقع موت واقع ہوگئی۔ چار دیگر زخمی ہوگئے جنہیں قریبی نرسنگ ہوم منتقل کیا گیا۔ اس اقدام کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔