بیگو سرائے 31مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں بیگو سرائے ضلع کے سنگھول تھانہ علاقہ کے امرور گاؤں میں مجرموں نے آج صبح بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ امرور پنچایت کے صدر اور بی جے پی لیڈر گوپال سنگھ (40) اپنے کے گھر کے باہر سوئے ہوئے تھے تبھی مجرموں نے دھاوا بول دیا۔ اس کے بعد مجرموں نے لوہے کی سلاخوں سے گوپال سنگھ کی پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔