حیدرآباد۔4 جولائی (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں ایک بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی جہاں 70 سالہ یادگری اپنے شرابی بیٹے کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق یادگری جو آیورویدک اشیاء فروخت کنندہ کنٹلور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ یہ شخص اپنے بیٹے رمیش کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رمیش کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور گزشتہ دنوں اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی اور یہ شخص جو شراب کے نشہ کا عادی تھا، ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جو کل اپنے مکان میں بحث و تکرار کے بعد اپنے والدہ اور بھاوج نرسمہاں سے جھگڑنے لگا۔ اس دوران بیچ بچاؤ کی کوشش کرنے والے یادگری پر جو اس کا والد تھا، اس نے اینٹ سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں یادگری ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔