بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت آج گولکنڈہ میں سمپوزیم

مختلف شعبہ حیات کے عہدیداروں کی شرکت ، عوام میں شعور بیداری مہم
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( پی آئی بی ) : حکومت ہند کی وزارت انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کی میڈیا یونٹ ڈائرکٹوریٹ آف فیلڈ پبلسٹی ، آئی سی ڈی ایس پراجکٹ اور ڈی بلیو سی ڈی اے حیدرآباد کے مشترکہ زیر اہتمام 10 فروری کو 10 بجے دن محمود فنکشن ہال بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ میں بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت سمپوزیم رکھا گیا ہے جس کا مقصد بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے ضمن میں عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔ مسٹر ہری بابو آئی آئی ایس فیلڈ پبلسٹی آفیسر حیدرآباد ، رنگاریڈی ، میدک اور محبوب نگر نے بتایا کہ وزارت اطفال و بہبودی خواتین کی ہدایت پر اس طرح کے پروگرامس رکھے جارہے ہیں ۔ اس سمپوزیم میں متعلقہ رکن اسمبلی مہمان خصوصی شرکت کریں گے جب کہ ٹی وی کے ریڈی آئی آئی ایس ڈائرکٹر ، ڈی ایف پی تلنگانہ و اے پی ریجن سمپوزیم کی صدارت کریں گے ۔ جب کہ مسرس باقر مرزا ڈپٹی ڈائرکٹر نیوز آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد ، اے سومی ریڈی ڈی ای او ، اشریتھا پی ڈی ڈی ڈبلیو سی ڈی اے اور پی وینکٹیشور راؤ ڈی ایم اینڈ ایچ او حیدرآباد بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کریں گے ۔۔