شمس آباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب جی سرینو 43 سالہ لیبر ساکن راجیو گروہا کلپا کامپلکس سات امرائی بیس سال قبل آنندی نامی خاتون سے شادی ہوئی اور انہیں لڑکا بھی ہے گھریلو جھگڑوں کے بعد آنندی گھر چھوڑ کر چلی گئی ۔ دو سال قبل سرینو نے درگا نامی خاتون کو اپنے گھر میں رکھ لیا تھا وہ بھی چند دن قبل اسے چھوڑ کر چلی گئی ۔ تنہائی اور غم کی وجہ سے سرینو نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔