نئی د ہلی۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریجنل پاسپورٹ آفس، لکھنو کی جانب سے گزشتہ ماہ ایک تنازعہ میں گھرے ایک بین مذہبی جورے کو جاری کیے گئے پاسپورٹ کو منظوری دے دی گئی۔ دہلی کے ذرائع نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ لکھنو میں پاسپورٹ آفیسرس اور پولیس نے اس جورے سے غیر ضروری سوالات کرتے ہوئے ان کے کام سے تجاوز کیا ہے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر پیوش ورما نے آج لکھنو میں بتایا کہ تنوی سیٹھ اور انس صدیقی کے پاسپورٹس کو منظوری دے دی گئی ہے۔