بین الاقوامی یوم مادری زبان فیسٹیول

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : سماجی اور کلچرل بیداری پیدا کرنے والی تنظیم ، سمیکیئا بھارتی کی جانب سے بین الاقوامی یوم مادری زبان فیسٹیول کا 21 فروری کو شام 6 بجے سے پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی حیدرآباد میں اہتمام کیا جائے گا ۔ اس کا اعلان سمیکئیا بھارتی کے نیشنل کوآرڈینٹر ، پی کنئیا اور صدر تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ ایم رام راج نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کے مشیر ڈاکٹر کے وی رمنا اس فیسٹیول کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جب کہ ڈاکٹر نندنی سدھا ریڈی ، چیرمین تلنگانہ ساہتیہ اکیڈیمی اس ایونٹ کی صدارت کریں گے ۔ اس موقع پر وی وی لکشمی نارائنا ، ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر ، ڈاکٹر ایس رمیش بابو ، ڈاکٹر این بی سدھاکر ریڈی ، کے گوپال ریڈی اور دوسرے مخاطب کریں گے ۔۔