بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی جاری

نئی دہلی 3نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 17ویں دن کمی کے سبب سنیچر کو مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی۔چار بڑے شہروں میں پٹرول 18سے 20پیسے اور ڈیزل 11سے 15پیسے سستا ہوا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 19پیسے کم ہوکر 78.99روپے اور ڈیزل 11پیسے کم ہوکر 73.53روپے فی لیٹر رہ گیا۔ممبئی میں سنیچر کو دونوں کی قیمت بالترتیب 84.49 روپے اور 77.06روپے فی لیٹر رہ گئی۔ دونوں دیگر بڑے شہروں میں کولکتہ میں پٹرول 80.09روپے اور چنئی میں 82.06روپے فی لیٹر رہا۔