بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی دراندازی کی کوشش ناکام

جموں ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف نے کہا کہ ہند ۔ پاک بین الاقوامی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ دہشت گردی سرحد پار سے فائرنگ کررہے تھے اور فوج پر سامبا سیکٹر میں دستی بموں سے حملے کررہے تھے۔ سرحد کی حفاظت کرنے والے فوجی اس واقعہ سے ہی چوکس کردیئے گئے تھے۔ یہ واقعہ 3:30 بجے دوپہر پیش آیا۔ دھماکو صورتحال والی بین الاقوامی سرحد پر یہ واقعہ ہوا۔ تاہم تفصیلات کا ہنوز انتظار ہے۔ مبینہ طور پر فوجیوں نے زبردست جوابی فائرنگ کی اور دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ فوجی بم حملوں سے محفوظ رہنے میں کامیاب رہے۔ سرحدی چوکی بوہیاں کے مقام پر قائم ہے۔ پاکستانی فوجی کئی بار اس چوکی کو حملوں کا نشانہ بناچکے ہیں۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ آج بین الاقوامی سرحد کے قریب پہنچ گیا تھا۔ برف کے تودوں کے کھسکنے کے بعد سرحد کے پاس گہری دھند پھیل گئی تھی۔ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے ہندوستانی سرزمین میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔