جے پور ،یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام)بارڈرسیکورٹی فورس نے راجستھان سے ملحق پاکستان ۔ ہندوستان بین الاقوامی سرحد کے قریب مختلف مقامات سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس کے مطابق بین الاقوامی سرحد کے قریب دو مختلف مقامات سے پکڑے گئے دونوں مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے اور دونوں مشتبہ کو سرحدی ہیڈکوارٹر بارڈر سیکورٹی فورس نے کل پولیس کو سونپا ہے ۔پولیس کے مطابق بارڈر پروٹیکشن فورس کی 16 بٹالین کے جوانوں نے کل گاؤں 34 کے وائی ڈي کے علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ پوچھ تاچھ کرنے پر مشتبہ نے اپنا نام چرماری(چھتیس گڑھ) کے رہنے والے چمرا سکھلال کا بیٹا شیام رام موہن بتایا۔ اس کے پاس سے ہندوستانی کرنسی کے 220 روپے برآمد ہوئے ہیں ۔مشتبہ شخص کچھ بھی ٹھیک سے نہیں بتا پا رہا ہے ۔ بارڈر سیکورٹی فورس نے پوچھ گچھ کے بعد اسے پولیس تھانہ کھاجووالا کے سپرد کر دیا جس سے اب بھی پوچھ گچھ کی جاری ہے ۔اسی طرح سیکٹر ہیڈکوارٹر جیسلمیر (شمالی ) کے تابع 46 بٹالین کے چیک پوسٹ کریابیری جیسلمیر کے علاقے میں بھی بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں نے ایک مشتبہ شخص کو پکڑا۔ مشتبہ کا نام اقبال اور عمر تقریباً 25 سال ہے ۔جوانوں نے اسے مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے پکڑا۔اس کے پاس سے ہندوستانی کرنسی 77 روپے ، ایک موبائیل فون بغیر سم کے برآمد کیا گیا۔ جوانوں نے اسے بھی جیسلمیر کے رام گڑھ تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔