بینک یونینوں کی آج کی ہڑتال معطل

نئی دہلی ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری زیرانتظام بینکوں کی یونینوں نے آج کہا کہ ان کی کل کی مجوزہ ہڑتال ملتوی کردی گئی ہے اور انہوں نے دھمکی دی کہ اپنے مطالبات کے سلسلہ میں جو عاجلانہ بنیادوں پر تنخواہوں پر نظرثانی کا مطالبہ شامل ہے، آئندہ کسی تاریخ کو ہڑتال کی جائے گی۔ 2012ء سے بینک ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی نہیں کی گئی ہے۔ چیف لیبر کمشنر نے مفاہمت کیلئے 20 ڈسمبر کو ایک اجلاس طلب کیا تھا لیکن یہ اجلاس بے نتیجہ رہا۔ سکریٹری سی وینکٹا چلم نے کہا کہ اس مسئلہ کی یکسوئی کا تیقن دیا گیا ہے۔