بینکوں میں کارآمد کرنسی جمع کرانے کی حوصلہ افزائی:آر بی آئی

ممبئی ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بینکوں میں کارآمد کرنسی جمع کرانے کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے آر بی آئی نے کہا کہ بینک کسٹمرس موجودہ جاری کرنسی مقررہ حد سے زائد جمع کرانے کی صورت میں رقم نکالنے کے بھی اہل ہوں گے ۔ مثال کے طورپر اگر کوئی شخص کارآمد کرنسی (جیسے 2000 روپئے ، 500 ، 100 ، 50، 20 ، 10 اور 5 روپئے ) 4000 روپئے جمع کرائے تو وہ 4000 روپئے سے زائد رقم نکال سکتا ہے ۔ اسی طرح ہفتہ وار منہائی کی حد بھی 24,000 روپئے سے زائد ہوگی ۔ کرنٹ اکاؤنٹ کی صورت میں چھوٹے تاجرین کیلئے رقم منہا کرنے کی حد ہفتہ میں 50,000 روپئے ہے ۔ ریزرو بینک نے رات دیرگئے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بعض گوشوں سے یہ شکایات ملی ہیں کہ لوگ رقم نکالنے پر پابندی کے باعث  رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے میں پس و پیش کررہے ہیں ۔ کرنسی کا چلن جاری رکھنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ کارآمد کرنسی 29 نومبر تک جمع کرائی جائے تو ایسا شخص مقررہ حد سے زائد رقم نکالنے کا اہل ہوگا ۔ اُنھیںرقم نکالنے کی صورت میں  ترجیحی طورپر 2000 اور 500 روپئے کی نئی کرنسی دی جائے گی ۔