بینکوں میں جمع کی گئی رقم جائز ، چدمبرم کو گوئل کا جواب

نئی دہلی 31اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بڑے کرنسی نوٹوں کی منسوخی پر آر بی آئی کے اعدادو شمار پر اٹھنے والے تنازعہ کے پیش نظر توانائی کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کا عمل مکمل طور پر کامیاب رہا اور جو پیسہ بینکوں میں آ گیا وہ کالادھن نہیں بلکہ جائز دولت ہے ۔ گوئل نے یہاں تجارتی اور ماحولیاتی کانفرنس میں حصہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں نوٹوں کی منسوخی پر سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ اتنے دنوں تک وزارت خزانہ کا ذمہ سنبھالنے والے شخص کو معیشت کی عام معلومات تک نہیں ہے کہ جو پیسہ بینکوں میں آ گیا وہ کالادھن نہیں بلکہ جائز رقم ہے۔