بینکنگ مسابقتی امتحانات کے لیے ہندی میں لائیو ویڈیو اسباق

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹیلنٹ اسپرنٹ بینکرس چوائس ملک میں بینکنگ کے خواہاں افراد کے لیے سخت مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کرتا ہے اس نے آن لائن بینک ایگزام پریپ پروگرام کے لیے ہندی متن کو متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے زائد از 200 اسباق ہندی میں سمجھاتے ہوئے بینکرس چوائس کی جانب سے شامل کئے گئے ہیں اور عنقریب لائیو باہمی سیشنس کا آغاز کرے گا ۔ سریدھر کے ، سینئیر وائس پریسیڈنٹ اسکل سرویسیس کے مطابق ملک میں خواہش مندوں کی بڑی تعداد آن لائن پروگرام سے استفادہ کررہی ہے تاکہ مسابقتی بینک امتحانات میں کامیابی نصیب ہو ۔ ہندوستان میں 40 لاکھ سے زائد گریجویٹ پبلک سیکٹر بینکنگ کیرئیر کے خواہاں ہیں ۔ امیدوار 6 تا 12 ماہ کے پروگرام کا انتخاب کرسکتے ہیں جس میں 350 ویڈیوز لائیو سیشنس ، موک ایگزامس وغیرہ شامل ہیں اور امیدواروں کو آسانی سے سیکھنے کیلئے سیلف پیسڈ کیلئے ترتیب دیا گیا ہے ۔۔