بیماری کی افواہوں کے بعد بوکوحرام کے سربراہ دوبارہ منظرعام پر

کانو ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام کے قائد ابوبکر شیخاو دوبارہ منظرعام پر آ گئے۔ ان کا ایک تازہ ویڈیو فلم طویل مدتی غیرحاضری کے بعد ان قیاس آرائیوں کی وجہ بن گیا کہ ان کی صحت اب ٹھیک ہے اور وہ اسلامی عسکریت پسندوں کی قیادت کرسکتے ہیں۔ 36 منٹ کے ویڈیو پیغام میں شیخاو ایک سفید لباس میں ملبوس تھے اور سر پر ٹوپی پہنے ہوئے تھے۔ ان کے ہاتھ میں ایک السالٹ رائفل تھی اور وہ فوجی ماحول سے ہم آہنگ وردی میں ملبوس تھے۔ قبل ازیں ان کے علیل ہونے کی اطلاعات حاصل ہوئی تھی اور ان کی صحت کا خبروں میں راست طور پر حوالہ دیا گیا تھا کہ انہیں کئی پیچیدہ امراض لاحق ہیں۔ جہادی قائد کی تازہ ترین ویڈیو ان تمام افواہوں کی تردید کرتی ہے۔ قبل ازیں وہ 6 فبروری کو ایک 14 منٹ طویل ویڈیو فلم میں نظر آئے تھے جس میں انہوں نے شمال مشرقی نائجیریا میں حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔