بیماریوں سے مقابلہ کیلئے ورزش و یوگا کی وکالت : وینکیا نائیڈو

وجئے واڑہ 5 نومبر ( پی ٹی آئی ) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ صحت کے مسائل میں اضافہ کیلئے بدلتا ہوا طرز زندگی اصل وجہ ہے ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ بیماریوں سے مقابلہ کیلئے ورزش اور یوگا کریں۔ یہاں ایک میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ بہتر صحت کیلئے روایتی غذائوں پر انحصار کریں۔ نائیڈو نے سماجی تنظیموں اور ٹرسٹس سے اپیل کی کہ وہ غریبںو کو اور خاص طورپر دیہی علاقوں میں صحت سے متعلق خدمات فراہم کرنے کی ذمہ داری نبھائیں۔ ان علاقوں پر توجہ دی جانی چاہئے جہاں بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہوں۔ نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا ویژن یہ ہے کہ ملک کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کیا جائے تاکہ ملک میں زیادہ ڈاکٹرس بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دواخانے خانگی ۔ عوامی شراکت کے ذریعہ بنانے کا منصوبہ ہے ۔ قبل ازیں یہاں چیف منسٹر اے پی نے ان کا خیر مقدم کیا ۔