بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کے مواقع ، دفتر سیاست پر سرفراز حسن کا پر لکچر

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ان دنوں تلنگانہ حکومت اقلیتی امیدواروں کو بیرونی ممالک امریکہ ، برطایہ ، آسٹریلیا ، کناڈا ، سنگاپور میں اعلیٰ تعلیم کے لیے فی طالب علم دس لاکھ روپئے کی گرانٹ دے رہی ہے ۔ اس کے لیے گریجویٹ ، انجینئرس ، فارماسسٹ ، پی جی ، ایم بی اے ، امیدواروں کے لیے درکار ضروریات ، کیاجی میاٹ ، جی آر ای ضروری ہے ؟ لندن ایجوکیشن مینجمنٹ کنسلٹنٹ کے سی ای او مسٹر سرفراز حسن ان دنوں حیدرآباد میں لندن سے آئے ہوئے ہیں ۔ ان کا ایک معلوماتی لکچر اور سوال و جواب کا سیشن جمعرات 30 جولائی صبح 11 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے ۔ ایم اے حمید کنوینر ہیں ۔۔