بیرونی قونصل خانوں کو نشانہ بنانے آئی ایس آئی منصوبہ کا انکشاف

نئی دہلی۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی سکیوریٹی ایجنسیوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی آئی ایس آئی نے ہندوستان میں بیرونی ممالک کے دو قونصل خانوں پر دہشت گرد حملہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ سری لنکا کے ایک شہری شاکر حسین کو حال ہی میں چینائی میں مختلف ممالک کے باہمی تعاون سے 29 اپریل کوگرفتار کیا گیا تھا اور تفتیش پر اس نے یہ انکشاف کیا کہ آئی ایس آئی نے چینائی میں امریکی قونصل خانہ اور بنگلور میں اسرائیلی قونصل خانہ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔