بیرونی افراد کو سکیوریٹی فراہم کی جائے ‘ چیف منسٹر کو وزیر خارجہ کا فون

حیدرآباد 29 مئی ( این ایس ایس ) شہر میں بیرونی ممالک کے باشندوں پر حملوں کی اطلاعات پر وزیر خارجہ سشما سوراج نے ریاست میں ٹی آر ایس حکومت سے کہا کہ وہ دونوں شہروں میں رہنے والے بیرونی ممالک کے افراد کو مکمل سکیوریٹی فراہم کرے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ سشما سوراج نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے فون پر بات چیت کی اور بیرونی شہریوں پر حملوںکے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ کچھ افراد نے بنجارہ ہلز میں پارکنگ کے مسئلہ پر حال ہی میں ایک نائیجیریائی شہری پر حملہ کیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ سشما سوراج نے چیف منسٹر سے کہا کہ وہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ روکنے کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے احتیاط کی ضرورت ہے ۔

سمرتی ایرانی کا 7 جون کو
وجئے واڑہ کا دورہ
حیدرآباد 29 مئی ( آئی این این ) مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی 7 جون کو وجئے واڑہ کا دورہ کرینگی ۔ وجئے واڑہ بی جے پی کے صدر ڈی اوما مہیشور راجو نے مطلع کیا کہ سمرتی ایرانی وجئے واڑہ میں 7 جون کو منعقد ہونے والے بی جے پی کے توسیعی اجلاس میںشرکت کرینگی ۔ وہ اسی دن وہاں ایک جلسہ سے خطاب بھی کرینگی ۔