بیدیاناتھ ادویات کا استعمال روک دینے نیویارک محکمہ صحت کی ہدایت

نیویارک ۔25 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیویارک سٹی ہیلت ڈپارٹمنٹ نے ہندوستان کی سرکردہ ایورویدک دوا ساز کمپنی بیدیا ناتھ کی بعض ادویات کا استعمال روک دینے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اشیاء میں مقررہ سطح سے زائد سیس اور پارہ پایا گیاہے جو انسانی استعمال کیلئے محفوظ نہیں ہے۔ محکمہ صحت نے نیویارک میں رہنے والوں کو فی الفور ان ادویات کا استعمال روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد یہ ادویات استعمال کررہے ہیں وہ ان کے بارے میں ڈاکٹرس سے مشورہ کریں ۔