بیجاپور۔ 18 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بورویل میں پھنسی 4 سالہ لڑکی کو نکالنے کیلئے کل سے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ یہ لڑکی اپنے والد کے ساتھ جارہی تھی کہ اچانک کھیت میں واقع بورویل میں گر پڑی ۔ تقریباً 10 ارتھ موورس کھدائی کے ذریعہ بورویل کے متوازی سرنگ بنانے میں مصروف ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آکسیجن بھی مسلسل سربراہ کی جارہی ہے ۔ ٹاملناڈو سے روبوٹ بھی منگایا جارہا ہے جو اس طرح پھنسے ہوئے بچوں کو نکالنے میں مہارت رکھتا ہے ۔ اسے ذریعہ ہیلی کاپٹر یہاں لایا جارہا ہے۔ ڈاکٹرس کی ایک ٹیم بھی اس مقام پر موجود ہے اور لڑکی کو بحفاظت باہر نکالنے کی ممکنہ کوشش جاری ہے۔