حیدرآباد۔ 30 ڈسمبر (این ایس ایس) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ سیتا رام نائیک نے کہا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی طرف سے ڈالے گئے دباؤ کے بعد مرکز اب بیارام اسٹیل فیکٹری قائم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائیکون لمیٹیڈ کمپنی کے وفد نے اسٹیل فیکٹری کیلئے دو دن تک سروے کیا۔ انہوں نے محبوب آباد میں اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی ریڈیا نائیک کے ساتھ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سروے سے مرکز کے ردعمل کا اظہار ہوتا ہے۔ اس ٹیم نے بیارام، گاؤلہ اور ڈرونا کل علاقوں کے دورہ کے بعد رپورٹ تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی طرف سے مدد نہ کئے جانے کی صورت میں ٹی آر ایس حکومت اپنے طور پر یہاں اسٹیل فیکٹری قائم کرے گی۔