بہت سارے میڈیکل اسٹورس میں غیر کوالیفائیڈ فارما سسٹس

فارمیسی سرٹیفکیٹ کرایہ پر حاصل کرکے میڈیکل شاپس کو چلایاجارہا ہے
حیدرآباد۔۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کا مقامی فارماسسٹ جو آپ کے علاج و معالجہ اور ادویات سے متعلق خواہشات کی تکمیل کرتا ہے درحقیقت ایسا کرنے کے لئے ایک کوالیفائیڈفارماسسٹ ہے آپ ایک بار پھر سونچیں ۔کیونکہ شہر میں ایسے کئی میڈیکل اسٹورس ہیں جن کو مالکان کی جانب سے فارمیسی ڈپلوما اور ڈگریوں کو اس ڈسپلن میں گریجویٹس سے کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے چلایاجارہا ہے اور اس قاعدہ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے کہ کوالیفائیڈ فارماسسٹس میڈیکل اسٹور پر رہنے چاہئیں ۔ درحقیقت جو لوگ ایسے فارماسسٹس کو کرایہ پر حاصل کرناچاہتے ہیں انہیں بس کسی مشہور آن لائن کلاسیفائیڈس پورٹل کو ملاحظہ کرنے اور ’’فارمیسی سرٹیفکیٹس کرایہ پر ‘‘ ٹائیپ کرنے کی ضرورت ہے۔ تینسوکیا آسام سے لے کر بینوسرکل وجئے واڑہ تک دور افتادہ مقامات کے علاوہ عابڈس‘ ٹولی چوکی‘ بنجارہ ہلز اور ہائی ٹیک سٹی جیسے مقامی علاقوںمیں 16000 روپے سے لے کر 24000 روپے تک سالانہ کرایہ پر سرٹیفکیٹس کا ایک سیلاب سا آجائے گا اور بے شمار فارماسسٹس اپنے فارمیسی سرٹیفکیٹس کرایہ پر دینے کے لئے آپ سے ربط پیدا کریںگے۔ خاص طورپر اگر کوئی فارمیسی سرٹیفکیٹس چاہتا ہے تو اسے کوئیکر جیسے مقبول عام آن لائن کلاسیفائیڈ پورٹل کا مشاہدہ کرنا ہوگا۔ وہ جیسے ہی دیئے جانے والے نمبرات پر رابطہ قائم کرے گا اس کی ڈیل ہوجائے گی اور اسے میڈیکل شاپ چلانے کے لئے کسی فارماسسٹ کا فارمیسی سرٹیفکیٹ کرایہ پر مل جائے گا۔

 

سی پاتھ لیبارٹری کا آج افتتاح بین الاقوامی کانفرنس
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : کمسن بچوں میں پائے جانے والے مہلک امراض کی مکمل جانچ اور تشخیص کے لیے جدید اور عصری ٹکنالوجی سے لیس ’ سی پاتھ لیبارٹری اینڈ ریسرچ سنٹر ‘ کے افتتاح کے موقع پر بمقام ہائی ٹیکس فیر گراونڈس واقع ہائی ٹیک سٹی ایک روزہ ’ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد ہوگی ۔ جس میں لندن اور امریکہ کے ماہر تشخیص ڈاکٹروں کی ٹیم شرکت اور مخاطب کرے گی ۔ یہ بات آج یہاں ڈائرکٹر سری پد ڈائگناسٹک سنٹر ڈاکٹر کرشنا پرساد اور ڈاکٹر شریمتی انجنی چکرورتی نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں قائم کیا جانے والا سی پاتھ لیبارٹری اینڈ ریسرچ سنٹر جو تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا واحد تشخیصی مرکز ہوگا جہاں پر کمسن بچوں میں پائے جانے والے مہلک اور جان لیوا امراض جیسے کینسر ، ڈی این اے ٹسٹ کے علاوہ دیگر پوشیدہ امراض کی بھی مکمل جانچ کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ لیاب میں یو کے اور یو ایس اے میں تربیت یافتہ تشخیص کار ڈاکٹرس کو متعین کیا جائے گا اور واجبی قیمت پر تشخیص کی جائے گی ۔۔