پٹنہ۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) بہار میں مکمل شراب بندی کے باوجود شراب کی اسمگلنگ کا سلسلہ جہاں جاری ہے وہیں غیرقانونی شراب کے کاروبار میں مشغول افراد کی گرفتاری مہم میں پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع سے آج چالیس لاکھ روپے کی قیمت سے زائد کی 630 کارٹن غیر ملکی شراب ضبط کرکے آٹھ اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔ حاجی پور سے یہاں موصولہ رپورٹ کے مطابق، ویشالی ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں سے 550 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد کی گئی ہے ۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ضلع کے بیلسر تھانہ علاقہ کے بی بی پور گاؤں میں واقع ایک پولٹری فارم پر چھاپہ مار کر 400 کارٹن غیر ملکی شراب ضبط کی ہے ۔ وہیں ضلع کے گنگا پل تھانہ علاقہ کے دیوان ٹوک گاؤں کے قریب ایک کنٹینر کی تلاشی کے دوران اس میں چھپا کر رکھے گئے 130 کارٹن شراب برآمد کی گئی ہے ۔
سات بیٹوں کے حامل جوڑے نے لاوارث لڑکی کو گود لیا
جئے پور ۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ایک جوڑے نے جن کے ہاںساتواں بیٹا پیدا ہوئے دو روز ہوئے تھے کہ اُس نے اپنے کھیت کے قریب ایک لاورث لڑکی پائی جسے وہ گھر لے آئے ۔ لیلا دھر کوشوا اور سکھ دیوی کو ہمیشہ بیٹی کی چاہت رہی لیکن اُن کے ہاں بیٹوں کی پیدائش ہوتی گئی ۔ دونوں کیلئے اُس وقت خوشی کی انتہاء نہ رہی جب اُنھوں نے اپنے کھیت کے پاس لاوارث لڑکی پائی جسے ضوابط کی تکمیل کے بعد گود لے لیا۔