بہار میں مودی ریالی سے قبل ماؤسٹوں کا موبائیل ٹاؤرس پر دھماکہ

گیا۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ماؤ نوازوں نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کی آج دو انتخابی ریالیوں سے قبل ضلع گیا کے دو علاقوں میں دو موبائیل ٹاورس کے پاس طاقتور بم دھماکے کئے ہیں۔ ایس پی نشانت تیواری نے کہا کہ تقریباً 100 ماؤسٹ ان علاقوں میں کل رات دیر گئے جمع ہوئے اور پرائیویٹ کمپنی کے ٹاورس کو دھماکہ سے اُڑادیا ۔ انتہاپسندوں نے اپنے زیراثر ریاست کے اضلاع میں بند منانے کی اپیل کی ہے جو چھاترا میں اُن کے 10 کیڈرس کی حالیہ ہلاکت کے خلاف اُن کا احتجاج ہے ۔ مودی طئے شدہ پروگرام کے مطابق آج دوپہر بعد ماؤسٹ زیراثر ساسارام اور گیا میں دو الیکشن ریالیوں سے خطاب کریں گے ۔